بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ڈالر مزید مہنگا ، انٹر بینک قیمت 126 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

datetime 20  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، کراچی (آن لائن، آئی این پی) رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر میں ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 4 روپے 1 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس اضافے کے ساتھ ڈالر کی انٹر بینک قیمت 126 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔

ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان روپے کی قدر میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آئی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور جاری ا تار چڑھائو کھاتوں کے خسارے کی وجہ سے ہے ۔ گزشتہ چھ ماہ میں ڈالر کی قدر 12 فیصد بڑھی ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روپے میں قدر کی صورتحال مارکیٹ کے طے کردہ ہے اور کرنسی کا اتار چڑھائو کا تعلق جاری کھاتوں کے خسارے سے ہے جب کہ کرنسی اتار چڑھائو کا سبب مختلف خبریں اور غیر یقینی صورتحال ہے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گزشتہ چھ ماہ میں 12 فیصد بڑھی ہے ۔ دسمبر 2021 سے ابتک روپیہ 18 فیصد گرا ہے جب کہ مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف تین فیصد گری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…