میری اپنی کلاس ہے، میرا موازنا کسی سے نہ کیا جائے،محمد عامر

19  جولائی  2022

کراچی (آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میری اپنی کلاس ہے لہذا میرا موازنا کسی سے نہ کیا جائے۔کرکٹ بورڈ، ہیڈ کوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس کے رویے پر ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرا دوسروں سے کوئی موازنا ہے کیونکہ میری ایک اپنی کلاس ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میں واحد بولر تھا جو ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بھی ڈیڑھ سال تک آئی سی سی کی رینکنگ میں موجود رہا۔محمد عامر نے کہا کہ میرے پاس جو ہنر ہے وہ میری ذہنیت کے ساتھ کسی سے بھی موازنہ نہیں کرتا میری اپنی کلاس ہے لہذا میرا کسی سے موازنہ نہ کریں۔واضح رہے کہ 2020 میں عامر نے اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح اور بولنگ کوچ وقار یونس کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔فاسٹ بولر نے نے 26 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…