اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن نے پنجاب حکومت پر قابض حمزہ شہباز کو مسترد کردیا’چوہدری پرویز الٰہی

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد پور سیال(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ضلع جھنگ میں تاریخ ساز فتح پر رانا شہباز احمد خاں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے عوام میں شعور بیدار کیا ہے ۔ضمنی انتخابات میں باضمیر ووٹروں نے پرچی کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا دھڑن تختہ کردیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احمد پور سیال سے سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ ،ایم پی اے رانا شہباز احمد خاں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن نے پنجاب حکومت پر قابض حمزہ شہباز کو مسترد کردیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام سب سے بڑی طاقت ہیں ۔(ن) لیگ نے اپنا سکہ جمانے کے لیے غیر آئینی طریقے اور تمام حربے استعمال کیے لیکن ضمنی انتخابات میں عوام نے ان کا حشر نشر کردیا ہے ۔اب وڈیرہ شاہی اور روایتی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے جو کیا اس کا بدلہ پی ٹی آئی نے نہیںعوام نے لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی کو ہائی جیک کرکے زبردستی مسلط ہوئے اور بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے کے مصداق انہیں اب یہ منصب چھوڑنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…