اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایس آئی نے ہنڈی اور حوالہ کاکاروبار کرنیوالے ایک 52 رکنی افغان گینگ کو پکڑا ہے ، ان میں سے بشتر افراد نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کررہے ہیں اور یہ گینگ دہشتگرد تنظیموں کو رقوم بھجوانے میں بھی ملوث ہے ۔ ایکسپریس رپورٹر دانش حسین کے مطابق آئی ایس آئی کی جانب سے چیئرمین نادرا کو ارسال کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نادرا کے حکام نے اس گروہ کے ارکان کو شناختی کارڈ کے اجراءمیں مدد فراہم کی ، پاکستانی شناختی کارڈز کے حصول کے بعد ان افراد کو ٹریک کرنے میں مشکلات حائل ہیں ۔ خفیہ ایجنسی کو اس گینگ کے بارے میں دہشگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کے دوران معلوم ہو ا۔ آئی ایس آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے جعلی تصدیق اور نادرا کے حکام کو رشوت دیکر شناختی کارڈ بنوائے ۔ ان ڈیلرز میں حاجی حبیب الرحمن (شناختی کارڈ نمبر 17301-9568098-3) یاسر خان ، (شناختی کارڈ نمبر (17301-1381046-3) بسم اللہ جان (17301-2385719-5) حاجی شہزاد (17301-1866167-5 ) ودیگر شامل ہیں ، انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے 16 پاکستانی وافغان ایجنٹس کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے ،جنہورں نے شناختی کارڈ کے حصول میں مڈل مین کا کاردر ادا کیا جبکہ نادرا کے 40 افسروں اور اہلکاروں کی فہرست بھی رپورٹ کے ساتھ موجو د ہے ۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر نادرا میں ایک فیکٹ فائڈنگ کمیٹی بھی بنائی گئی جس نے تصدیق کی کہ رپورٹ میں موجود افراد حقیقت میں غیر ملکی ہیں ۔