لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ محض عوام کوخوفزدہ کرنے اورانتخاب میں دھاندلی کے پیش نظرشہبازگل کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتاہوں۔یہ فسطائی حربے موثر ثابت ہوں گے نہ ہی ہمارے لوگ حق کے لئے آوازبلند کرنے سے پیچھے ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو اس نقصان کااحساس ہوناچاہیے جو وہ ہماری قوم کو پہنچا رہے ہیں۔