ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا نے پہلی بار انسانی حقوق بارے رپورٹ جاری کردی

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا نے پہلی بار انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔یہ رپورٹ اس وقت جاری کی گئی جب میٹا پر عرصے سے الزامات عائد کئے جارہے تھے کہ وہ بھارت اور میانمار جیسے ممالک میں تشدد اور آن لائن بدزبانی پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔

اس رپورٹ میں 2020 اور 2021 کے دوران انسانی حقوق کے حوالے سے کمپنی کی کوششوں کو بیان کیا گیا ہے۔میٹا کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عرصے میں اس کی جانب سے ہیلتھ مس انفارمیشن (کووڈ 19 کی وباء کے حوالے سے) کی روک تھام کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مختلف گروپس جیسے خواتین، بچوں اور اقلیتوں کو لاحق خطرات اور پرائیویسی مسائل کی جانچ پڑتال کی اور ان مسائل پر قابو پانے کیلئے کام کیا گیا،مگر اس رپورٹ سے بھارت میں تشدد اور گمراہ کن تفصیلات کے پھیلاؤ کے حوالے سے ناقدین کی تشفی نہیں ہوسکی، کیونکہ سوشل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے بھارت کے حوالے سے صرف ایک سمری دی گئی، مکمل تفصیلات نہیں۔ہیومین رائٹس گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومین رائٹس واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے حوالے سے تمام تر تفصیلات جاری کی جائیں۔رپورٹ میں بھارت کے حوالے سے سمری ایک لا فرم فولے ہواگ نے تیار کی تھی۔میٹا کے مطابق لا فرم نے بتایا کہ میٹا کے پلیٹ فارمز تھرڈ پارٹیز کے باعث انسانی حقوق کو لاحق خطرات کا حصہ بن رہے ہیں۔سمری کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر پلیٹ فارمز نفرت انگیز مواد اور لوگوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، میٹا کو اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔میٹا کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان سفارشات پر اس کی جانب سے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔اسی طرح رپورٹ میں بھارت میں پوسٹ موڈریشن کے حوالے سے تعصب کے الزامات پر بھی بات نہیں کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…