لاہور( این این آئی)پنجاب کے ضمنی انتخابات میں لاہور کے حلقہ پی پی 158 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار زاہد خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔زاہد خان نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا بھی اعلان کیا۔حماد اظہر نے کہا کہ زاہد خان کا تحریک انصاف میں آنا بہت بڑی کامیابی ہے، میں ڈور ٹو ڈور آرہا ہوں ہمارا ووٹ بینک بہت ہے، لوگ ہماری طرف ہی ہیں کانٹے کا مقابلہ ہے ہی نہیں۔ چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی انتظامیہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور مداخلت نہ کریں۔