کراچی (نیوزڈیسک)جان کو خطرہ یا پھر کچھ اور۔۔۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل کو ان کے خاندان نے علاج کیلئے امریکہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل کے خاندان کی جانب سے حکومت سے یہ اپیل سامنے آئی ہے۔ عبدالرشید گوڈیل پر 18 اگست کی دوپہر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے، اوران کی اہلیہ با ل بال بچ گئیں جبکہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔ جس کے بعد بے ہوشی کی حالت میں انھیں مقامی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اب انکی حالت بہتر ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کو ان کے صاحبزادے نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی حکومت کو تحریری درخواست ارسال کی ہے جس میں اپنے والد کو سیکورٹی خدشات اور علاج کے لئے انتہائی نگہداشت کے پیش نظر بیرون ملک بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ہاتھ سے لکھی گئی ایک صفحہ پر مشتمل مختصر درخواست میں اپنے خاندان کے توسط سے ان کے صاحبزادے نے والد کو امریکا بھجوانے کی اپیل کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل کا باقی علاج، جس میں ان کے جسم سے گولی نکالنے کا عمل بھی شامل ہے، بیرون ملک کرانے کے لیے کہا گیا ہے اور رکن قومی اسمبلی ہونے کی بنا پر ان کے امریکہ منتقل کرنے کے انتظامات کرنے میں مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاندان کے بعض افراد بھی رشید گوڈیل کے ہمراہ امریکہ جائیں گے۔ جبکہ خاندان کے بیشتر افراد پہلے ہی امریکہ جاچکے ہیں۔
جان کو خطرہ یا پھر کچھ اور۔۔۔رشید گوڈیل کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
ریاض ایئرپورٹ پر زور دار دھماکا، پروازیں روکدی گئیں، مسافروں کو اہم ہدایت



















































