اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان سے دہشتگردوں نے پاکستانی علاقے خیبر ایجنسی میں راکٹ حملہ کرکے 4 جوانوں کو شہید کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ حملہ خیبر ایجنسی کے علاقے اخوند والا چیک پوسٹ پر کیا گیا جس سے 4 فوجی جوان شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی سے راکٹ داغنے والے دہشت گرد مارے گئے۔ راکٹ دہشت گردوں کی جانب سے 8 ہزار فٹ بلند پاکستانی چیک پوسٹ پر داغا گیا۔