اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش سے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی قیمت قوم بھگت رہی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ رجیم چینج کی سازش کے ذریعے لائی گئی
امپورٹڈ حکومت کی قیمت قوم بھگت رہی ہے، یہ سازش تب کی گئی جب ہماری حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا تھا۔عمران خان نے لکھا ہے کہ
( ن) لیگ کے گزشتہ دور میں برآمدات 25 ارب ڈالر پر رک گئی تھیں جب کہ ہمارے دور میں رواں سال پہلی بار برآمدات 30 ارب سے بڑھ کر 31 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ جولائی 2021 سے مارچ 2022 کی مدت میں ہماری حکومت میں
برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ان کے آتے ہی جو میں چوروں کے ٹولے کے زیر اثر برآمدات کی شرح نمو 5.8 فیصد رہ گئی۔