ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

بڑھتی ہوئی مہنگائی ، نان بائیوں نے بھی روٹی کے ریٹ بڑھا دیئے

datetime 6  جولائی  2022 |

سکھر(آن لائن)بڑھتی ہوئی مہنگائی ، ملک بھرکے نان بائیوں نے بھی روٹی کے ریٹ بڑھا دیئے ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، دوسری جانب کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر دیگر متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،

تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعداشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے وہی اب سکھر کے نان بائیوں نے بھی روٹیوں کے ریٹ میں انتظامیہ کو غیر فعال قرار دیتے ہوئے اپنی مرضی کے نئے ریٹ مقرر کر کے تمام نان بائیوں کو نوٹیفکشن جاری کردیا ہے ، آل سکھر ہوٹل اینڈ شیر مال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق مورخہ 4جولائی 2022سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث نان ، روٹی، چپاتی کے ریٹوں میں اضافہ کر دیاگیا جس کے بعد سادہ نان 20روپے ، فرمائشی چپاتی 15روپے،سادہ چپاتی 13روپے مقرر کر دیئے ہیں نوٹیفکشن ملنے کے بعد سکھر کے تمام نان بائیوں نے نئے ریٹ وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں اور نان ، روٹی ، چپاتی سمیت دیگر آئیٹم پر ریٹ بڑھا دیئے ہیں نان ، روٹی ، چپاتی پر نئے ریٹ مقرر ہونے پر سکھر کے شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے سکھر انتظامیہ بلخصوص کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر ، پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…