جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایمز سے پیسے نکلوانے،بیلنس معلوم کرنے پراب کتنے اضافی چارجز ادا کرنا پڑینگے؟صارفین پر بجلیاں گرادی گئیں

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ،لاہور(این این آئی)کمرشل بینکوں نے نئے اے ٹی ایم شیڈول آف چارجز جاری کر دیئے ہیں۔دوسرے بینک کے ون لنک اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے پر چارجز میں اضافہ کر دیا گیا۔ نئے ریٹس کا اطلاق جولائی سے دسمبر 2022 تک ہوگا۔دوسرے بینک کے ون لنک اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے پر فی ٹرانزیکشن فیس میں 4 روپے 69 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔

نئے چارجز کے اطلاق کے بعد ون لنک اے ٹی ایم کی ہر رسید پر 23 روپے 45 پیسے وصول کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے ون لنک اے ٹی ایم پر فی ٹرانزیکشن چارجز 18 روپے 75 پیسے تھے۔اے ٹی ایم سے بیلنس معلوم کرنے اور ٹرانزیکشن چارجز میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور اب فی ٹرانزیکشن فیس 2 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 13 پیسے کر دی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح کا 13سال کی بلند ترین شرح پر پہنچنا لمحہ فکریہ ہے ، یکم جولائی سے فنانس بل کے نفاذ کے بعد مہنگائی کی ایک اور لہر آئے گی ،قوم اب مزید کسی منی بجٹ کی متحمل نہیں ہو سکتی اس لئے اب عوام سے قربانی لینے کی بجائے حکمران طبقہ اور اشرافیہ قربانی دے ،اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اشرافیہ پر عائد کیا گیا 10فیصد سپر ٹیکس ان کے خالص منافع سے وصول کیا جائے اور اس کی عوام سے وصولی کو روکنے کے لئے سخت مانیٹرنگ کی جائے ۔

بار کے صدر صدر رانا منیر حسین ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان چودھری نائب صدور عامر شہزاد ،طاہر محمود بٹ ،شہباز قادر اورفنانس سیکرٹری کاشف ولایت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کی 60دن کی کارکردگی اور ایف بی آر کی پھرتیوں سے32لاکھ ٹیکس دہندگان کے لیے دن بدن مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خدارا سیاستدان ملک کے موجودہ حالات میں مل کر بیٹھیں تاکہ سیاسی استحکام آنے سے معاشی اہداف حاصل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد تھا اور موجودہ حکمران بھی اسی ڈگر پر چل رہے ہیں۔ وزیر خزانہ رات کو ایک بیان دیتے ہیں اور صبح اس کے برعکس اقدامات نظر آرہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ غریب طبقات کے لئے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے انہیں منجمد کیا جائے تاکہ یہ طبقہ بھی زندگی گزار سکے ۔اگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے زمینی حقائق کے مطابق اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ملکی حالات مزید ابتر ہو جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…