واشنگٹن(اے این این)وائٹ ہائوس نے صدر اوبامہ کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کو اکتوبر میں ملاقات کیلئے مدعوکئے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹ مسترد کردی ۔ امریکی صدر کے معاون خصوصی پیٹر آر لیوائے نے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے صدر اوبامہ اور نواز شریف کی ملاقات کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میرے لئے خبر ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر اوبامہ نے وزیراعظم پاکستان کو اکتوبر میں ملاقات کیلئے وائٹ ہائوس مدعو کیا ہے ۔