ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

datetime 3  جولائی  2022 |

بھکر ، اوکاڑہ (این این آئی)بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ کنڈیکٹر نے اسے بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بھکر سے کراچی جا رہی تھی۔

خاتون نے جام پور پہنچکر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ،واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی،دوسری جانب اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید پر خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا جس کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جس خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا اس کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر میں چل رہا تھا اور انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید اس کیس کا تفتیشی افسر تھا، خاتون کی جانب سے زیادتی کا الزام عائد کیے جانے کا ڈی پی او حسن اقبال نے نوٹس لیا اور ان کے نوٹس لینے کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…