منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فتح جنگ ،باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ، نارنگ منڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)فتح جنگ کے علاقہ رائے نیکا میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کوقتل کردیا۔پولیس کے مطابق والد رئیس نےگھریلو جھگڑے پر 12 بور بندوق سے فائرنگ کی۔ملزم رئیس اپنے بیٹے کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی اور مقتول کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے وطن واپس لوٹا تھا۔لاش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے لیکن تاحال گرفتاری عمل میں نہ آسکی ،واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچا ہوا ہے ۔دوسری جانب نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ شالیوال مشمولہ میرووال میں پچیس سالہ زاہد احمد کو کنپٹی پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔نارنگ پولیس کے مطابق مقتول ایک ڈیرہ پر ملازمت کرتا تھا اور ڈیرہ پر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے کنپٹی پر فائرما کر قتل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔علاوہ ازیں جواں سالہ شخص نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ عبد الستار نامی شخص کے 25سالہ بیٹے لیاقت علی نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس پر اسے تشویشناک حالت نارنگ ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…