ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں عہدہ سنبھالتے ہی پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں عہدہ سنبھال لیا، پہلے دن وزیر اعظم سے ملاقات؛ تعلقات بڑھانے کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا عزم ، پاکستانیوں کیلئے امریکی سفارت خانے میں انٹرویو کی چھوٹ کی اہلیت میں توسیع کا اعلان، شہباز شریف

کی جانب سے سفیر کا پرتپاک استقبال ؛ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عہد۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی، دیرینہ تعلقات اور باہمی احترام، اعتماد اور مفاد کی بنیاد پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی معاشی اور آبادی کے لحاظ سے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کی بڑی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے امریکی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا استقبال کیا جنہوں نے پہلے دن صدر کو اپنی اسناد پیش کیں اور باضابطہ طور پر اسلام آباد میں اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ امریکی سفیر نے تعلقات کو بڑھانے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جیسا کہ امریکی سفارت خانے نے پاکستانی شہریوں کے لیے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی میں اس کے قونصلیٹ جنرل میں انٹرویو کی چھوٹ کی اہلیت میں توسیع کا اعلان کیا ہے جو B1/B2 سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کر رہے ہیں۔ سفیر نے پہلے ہی اپنے میزبان ملک میں کاروباری برادری سے مشاورت شروع کر دی۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…