ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پریذائیڈنگ آفیسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل، الیکشن کمیشن کا نوٹس

datetime 29  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سندھ میں 26 جون کو پہلے مرحلے کے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع تھر پارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں سرکاری ملازم کی جانب سے پریزائیڈنگ آفیسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی،تحصیل اسلام کوٹ کے پولنگ اسٹیشن پر

سرکاری ملازم کی جانب سے پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ گالم گلوچ اور تھپڑ مارنے کے معاملے کا الیکشن کمیشن سندھ نے نوٹس لے لیا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن تھر پارکر کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز اور ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن سندھ نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، مانیٹرنگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھر پارکر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محکمہ صحت کے ملازم غلام محمد جونیجو نے پریذائیڈنگ آفیسر ڈاکٹر گھنشام کے ساتھ گالم گلوچ کی اور انہیں تھپڑ مارا، لہٰذا واقعے کی جلد انکوائری کر کے مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کریں۔واقعہ کی سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں محکمہ صحت کے ملازم غلام محمد جونیجو کو پریزئیڈنگ آفیسر ڈاکٹر گھنشام کے ساتھ بدتمیزی کرتے اور انہیں تھپڑ رسید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ پریزائیڈنگ آفیسر ڈاکٹر گھنشام کو تھپڑ مارنے والا محکمہ ہیلتھ کا ملازم غلام محمد جونیجو مقامی وڈیرہ بھی ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…