لاہور( این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اداکارہ لائبہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ مشرقی لباس پہنے خصوصی پوز دے رہی ہیں۔لائبہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں تمہیں پھر ملوں گی۔اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔