ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

روسی فوج کی مدد کا الزام ،امریکہ نے پاکستان ، چین سمیت 36ممالک کی تجارتی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

datetime 29  جون‬‮  2022 |

واشنگٹن،ریوڈی جنیرو(این این آئی)امریکا نے پاکستان، چین، روس سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ امریکا نے گزشتہ روز روس، متحدہ عرب امارات، لتھوانیا، پاکستان، سنگاپور، برطانیہ، ازبکستان اور ویتنام سمیت دیگر ممالک سے 31 اضافی اداروں کو بلیک

لسٹ میں شامل کیا، تاہم شامل کردہ کل 36 کمپنیوں میں سے 25 نے چین میں کام کیا۔بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی وجہ امریکا نے یہ بتائی ہے کہ ان ممالک کی کمپنیوں نے روسی فوج اور روسی دفاعی صنعت کی مدد کی ہے۔ادھرامریکی محکمہ تجارت نے کہا کہ 24 فروری کے حملے سے قبل ان کمپنیوں نے روسی اداروں کو اشیا فراہم کی تھیں۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج کا فیصلہ دنیا بھر کے اداروں اور افراد کو ایک طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ اگر وہ روس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو امریکا ان سے رابطہ منقطع کر دے گا۔دوسری جانب جی سیون ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیار پورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت سے چند گھنٹے قبل گزشتہ روز جرمنی میں منعقدہ گروپ سیون کے سربراہ اجلاس میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر زور دیا گیا اور خطے میں عدم استحکام کا باعث بننے والی ایرانی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔

جی سیون نے اپنے حتمی بیان میں ایران سے اپنی بیلسٹک میزائل کارروائیوں اور سمندری نیویگیشن کے لیے خطرات کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔ جی سیون گروپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے سفارت کاری کے طریقے کو اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سات بڑے ممالک نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے سفارتی مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں کی انتھک یورپی کوششوں کے بعد مارچ سے تعطل کے شکار جوہری مذاکرات کو بحال کرنے کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحا میں آج شام بالواسطہ امریکا ایران مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…