ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب میں عیدالاضحی کس دن ہوگی؟ اعلان کردیا گیا

datetime 29  جون‬‮  2022 |

مکہ مکرمہ، جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی) سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ 30جون بروز جمعرات کو ہوگی۔روزنامہ جنگ میں عاطف خان کی شائع خبر کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفات 8 جولائی بروز جمعہ کو اور عید الاضحیٰ

نوجولائی بروز ہفتہ کو ہوگی۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عالمگیر خان نے  جدہ ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور پاکستان حج مشن کی جانب سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔مشن کی طرف سے سینئر جوائنٹ سیکرٹری کو پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن اور سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ پر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے حج مشن کی طرف سے ہوائی اڈے پر تعینات عملے اور معاونین کو ہدایت کی کہ عازمین حج کی جدہ ایئرپورٹ پر آمد کے بعد ان کی بروقت مکہ روانگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے عازمین حج کو بلا تاخیر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ہوائی اڈے پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی مرکزی تنظیم ہوپ کی طرف سے قائم کردہ کائونٹر کا بھی معائنہ کیا اور ان کے ذمہ داران سے بات چیت کی ۔ عالمگیر خان نے پاکستان سے آنے والے بعض عازمین حج سے بھی ملاقات کی اور ایئرپورٹ پر وزارت کی جانب سے تعینات حج سیزنل اسٹاف اور معاونین کی خدمات کے بارے میں بھی استفسار کیا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…