ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

جاپان حکومت پاکستان کو کتنی بڑی رقم فراہم کرے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 28  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)جاپان حکومت پاکستان کو 313 ملین جاپانی ین فراہم کریگا ۔پاکستان کے انسانی وسائل کی ترقی کیلئے اسکالرشپ کے منصوبہ کے لیے جاپانی گرانٹ ایڈ کیلئے وزارت اقتصادی امور میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس کے تحت حکومت جاپان ‘

مالی سال 2022 کے لیے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسکالرشپ کے پروجیکٹ کیلئے حکومت پاکستان کو 313 ملین جاپانی ین یعنی تقریباً23 لاکھ امریکی ڈالرکی امداد فراہم کرے گی۔ گرانٹ کے لیے تحریری دستاویزات کے تبادلے اور تبادلہ خیال کے ریکارڈ پر وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری میاں اسد حیا الدین اور اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے کے ناظم الامور ایشی کینسوکے نے دستخط کیے۔جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے چیف نمائندے یسو میتسو کینو شیتا اور وزارت اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری عادل اکبر خان نے منصوبے پرعملدرآمدکی تفصیلات سے متعلق ایک گرانٹ معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ اس اسکالرشپ کے ذریعے حکومت جاپان جاپان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں وفاقی حکومت پاکستان کے افسران کو دو سال کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے 17 اور ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے 03 سال کے لیے 1 اسکالرشپ فراہم کرے گی،یہ پروگرام پہلی بار پاکستان میں 2018 میں متعارف کرایا گیا تھااس وقت سے لے کر اب تک جے ڈی ایس فیلو کے چار بیچوں نے اس اسکالرشپ سے استفادہ کیاہے۔ جے ڈی ایس کا بنیادی مقصد حکومت پاکستان کی انتظامی استعدادکو مضبوط کرنا ہے تاکہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی تشکیل اور عملدرآمدمیں شامل قابل سرکاری افسران کو ماسٹر اور ڈاکٹر آف فلسفہ کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری میاں حیائالدین نے جاپان کی حکومت اور عوام کے تعاون کو سراہاہے اور مستقبل میں دونوں اطراف کے درمیان مزید تعاون کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…