ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں مودی مخالف ٹوئٹر اکائونٹ معطل اور ٹوئٹس سینسر کرنے کا انکشاف

datetime 28  جون‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ایک مائیکروبلاگنگ نیٹ ورکنگ ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافیوں، غیر سرکاری اداروں، سیاستدانوں سمیت دیگر متعدد معروف لوگوں کی وزیر اعظم نریندر مودی یا ان کی حکومت مخالف ٹوئٹس کو ہٹا دیا

یا ان کے اکائونٹس کوعارضی طور پر معطل کردیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان ٹریکر نامی ادارے نے بتایا کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے 2021 میں ٹوئٹر کو آزاد اداروں یا غیر منافع بخش فریڈم ہائوس کی ٹوئٹس ہٹانے کا حکم دیا جس میں بھارت کے اندر انٹرنیٹ کی آزادی میں کمی کے بارے میں بات کی گئی تھی۔ان ٹریکر کے مطابق ایسی تمام ٹوئٹس بھارت میں نظر نہیں آرہی لیکن دیگر تمام ممالک میں لوگ مذکورہ ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں۔ بھارت میں ٹوئٹر کے ذریعے بلاک کیے جانے والے دیگر مواد میں صحافی رانا ایوب کی اپریل 2021 کی ٹوئٹ، بھارت کی اپوزیشن کانگریس پارٹی کے ہینڈلز، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران اور سفارتی اکائونٹس، لندن میں مقیم مصنف فرید قریشی کا اکائونٹ، اور متعدد اکانٹس شامل ہیں جو پچھلے سال کسانوں کے احتجاج کے بارے میں آواز اٹھا رہے تھے۔مودی حکومت کے حکم پر ٹوئٹر انتظامیہ نے صحافی محمد زبیر کے اکائونٹ کو بھی روک دیتا جس میں انہوں نے اس ٹیلی ویژن مباحثے کا ویڈیو کلپ ٹویٹ کیا تھا جس کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…