پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مشیر خارجہ سے ملاقات، بھارتی پولیس نے حریت رہنما کو گرفتار کرلیا

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی ہائی کمیشن میں مشیروزارت خارجہ پاکستان سرتاج عزیز سے ملاقات کیلئے دہلی پہنچنے والے حریت رہنما کو حراست میں لے لیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق جموں اینڈ کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین حریت رہنما شبیر شاہ آج ہی نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے دی جانے والی دعوت میں شرکت اور ملاقات کیلئے پہنچے تھے ، بھارتی حکومت کی طرف سے ملاقات کرنے پر پابندی لگائی گئی جسکی وجہ سے انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،اسی سلسلے میں کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کو بھی بھارتی پولیس نے تاحال اپنے گھر میں نظر بند کررکھا ہے ، دوسری طرف مشیر خارجہ سرتاج عزیز اپنے دورہ بھارت کے دوران حریت رہنماﺅں سے ملاقا ت کے بارے میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ، ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق پریس کانفرنس میں اوفہ کے اندر پاکستان اور بھارت کے وزراءاعظم کی ملاقات کی بات کی جائے گی ، مشیر خارجہ ماضی میں کشمیری رہنماﺅں سے ہونے والی ملاقاتوں کا حوالہ بھی دیں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ بھارتی حکومت کی طرف سے حریت رہنماﺅں سے ملاقات نہ کرنے کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے بھارت سے غیر مشروط مذاکرات کی بات کرے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…