پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

مجھے عالیہ سے اچھی بیوی نہیں مل سکتی تھی‘رنبیر کپور کا اعتراف

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اسٹارز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بعد اپنی ازدواجی زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، عالیہ سے شادی سے قبل رنبیر کپور کے بالی وڈ حسیناؤں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف سے بھی معاشقے مشہور رہے لیکن پھر یہ سلسلہ عالیہ پر آکر رکا اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔رنبیر کی عالیہ سے شادی کے بعد سیکڑوں دل ٹوٹ گئے تھے

لیکن کیا عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی پہلی بیوی نہیں ہیں؟اپنی آنے والی فلم شمشیرہ کی پروموشن میں مصروف رنبیر کپور سے ایک پروگرام کے دوران سوال کیا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں کسی پرستار کی جانب سے کیا گیا کوئی پاگل پن یا ایسا واقعہ بتائیں جسے وہ آج بھی یاد کرتے ہوں؟اس کے جواب میں ایک قصہ بتاتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ میں اسے پاگل پن تو نہیں کہوں گا کیوں کہ یہ ایک منفی لفظ ہے لیکن میرے شوبز کے ابتدائی دنوں میں جب میں اپنے والدین کے ساتھ کرشنا راج بنگلے میں رہتا تھا، وہاں ایک لڑکی آئی اور اس نے میرے گھر کے دروازے سے شادی کر لی۔رنبیر نے بتایا کہ ایک دن جب میں گھر واپس لوٹا تو چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی آئی تھی اور اس نے دروازے پر ور مالا ڈالی، سندور اور ٹیکا لگایا اور میرے گھر کے دروازے سے شادی کرلی۔رنبیر کپور نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی اپنی اس پہلی بیوی سے ملنا ہے۔ یقیناً یہ ایک انتہائی دلچسپ کہانی ہے لیکن دیکھنا ہے کہ رنبیر کے اس انکشاف پر عالیہ بھٹ کیا کہتی ہیں۔عالیہ بھٹ نے اپنے کیریئر کے آغاز ہی میں رنبیر کپور کے حوالے سیاپنی پسندیدگی کو کھل کر بیان کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ رنبیر کپور کو اپنا بوائے فرینڈ بنانا چاہتی ہیں، تب کس نے سوچا تھا کہ وہ اپنے کرش سے ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔رنبیر کپور اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں عالیہ سے اچھی بیوی نہیں مل سکتی تھی۔ دونوں کی آنے والی فلم ‘براہمسترا’ کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ فلم شمشیرہ کے ٹریلر کی مقبولیت سے اندازا ہو تا ہے کہ مداح شمشیرہ سے اپنے پسندیدہ ہیرو کی واپسی پر بے حد خوش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…