لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ حمیر ا ارشد نے خود کو فٹ رکھنے کے لئے دوبارہ سے جم جوائن کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق حمیر ا ارشد نے اپنی فنٹس کو بر قرار رکھنے کے لئے دوبارہ سے جم جوائن کر لی ہے اور وہ سخت موسم کے باوجود باقاعدگی سے جم جارہی ہیں۔ حمیر اارشد کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ میرے وزن میں کچھ اضافہ ہورہا ہے تو میںنے جم جوائن کر لی ہے اور میں جس طرح محنت کر رہی ہوں مجھے یقین ہے کہ میں اس پر قابو پا لوں گی ۔انہوںنے کہاکہ چہل قدمی اور ایکسر سائز سے انسان ذہنی طور پر بھی توانا رہتا ہے ۔