کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیم شدہ نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔ ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی۔نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے جمعہ ہوٹل، ریسٹورنٹ 11کے بجائے ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔واضح رہے کہ میاں شہبازشریف نے وزیراعظم کا منصب سنبھالتے ہی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی کابینہ کی تجویز پر ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے۔سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 4 بجے ہوں گے جب کہ نماز جمعہ کیلئے ساڑھے 12 تا ڈھائی بجے تک وقفہ ہو گا۔