اسلام آباد (آن لائن)سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے، حکومت گئی تو فوج پر الزامات لگانے لگا، میں کبھی فوج کو متنازعہ بنانے کی اجازت نہیں دوں گا۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے
سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لگائے گئے پولیٹیکل انجنیئرنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹے شخص کے الزام کا جواب دینا اپنی ہتک سمجھتا ہوں، 4مئی کو اس معاملے پر کمیشن بنانے کے انٹرویو پر قائم ہوں، دوبارہ ایسا الزام لگایا تو عمران خان کے خلاف عدالت میں جاؤں گا۔ نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے، اس کے الزامات لغوہیں، چونکہ عمران خان نے دوبارہ قوم کے سامنے یہ نکتہ اٹھایا ہے تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کے معاملے پر کمیشن بنائیں اور پہلے ایک بیان حلفی لیں کہ جو بھی ذمہ دار ہوگا وہ بڑی سزا کے لئے تیار رہے، میرے انٹرویو پر جب میڈیا نے عمران خان سے پوچھا تو ہر وقت جھوٹ بولنے والے اس شخص نے کہا کہ یہ میرا سیاسی بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 4سال وزیراعظم رہا لیکن کسی فورم پر یہ معاملہ نہیں اٹھایا اب دوبارہ یہ معاملہ اٹھا رہا ہے، عمران خان کا ایک ہی مقصد ہے کہ فوج کو متنازعہ کرے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بھول جائیں،میں اپنی ذاتی قربانی دے سکتا ہوں لیکن کسی صورت ادارے کو متنازعہ بنانے نہیں دوں گا، بریگیڈئر (ر) مظفر رانجھا نے کہا کہ عمران خان کے الزام پر دو سال قبل فوج چھوڑ دی تا کہ یہ فوج پر انگلی نہ اٹھائے، میں دستیاب ہوں میرے ساتھ بات کرے،
عمران خان جب سے وزرات عظمی سے اترا ہے اسکا دماغی توازان کافی حد تک خراب ہوچکا ہے، یہ شخص کبھی مسلح افواج کے حق میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے سیاسی معاملے سے دور رہنے کی بات کی تو عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کس کس جگہ پر الزامات لگائے، قوم کو عمران خان کی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کسی بھی اوپن فورم پر بیٹھنے کے لئے تیار ہوں، انٹیلی جنس آفیسر رہاہوں بہت کچھ جانتا ہوں،۔ بریگیڈئر (ر) مظفر رانجھا نے کہا کہ عمران خان 4 سال وزیراعظم رہا ہے کیوں جرات نہیں دکھائی کہ ایک کمیشن بنا دیتا تا کہ سب سامنے آئے۔