بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

اگر ہمارے ووٹ سے قوم کو عمران خان سے نجات دلا سکتے ہیں تو اس حکومت سے بھی دلا سکتے ہیں ، ایم کیو ایم نے بیان جاری کر دیا

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک/این آئی آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے وفاق میں حکومت سے اتحاد سے متعلق بات کی ہے۔میرپورخاص کے علاقے ہیرآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وفاق میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے معاہدہ کیا اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن شپ بنائی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ

ایم کیو ایم کا موجودہ حکومت سے تحریری معاہدہ ہے، ہمارے ووٹ جب عمران خان سے نجات دلاسکتے ہیں تو عوام کو اس حکومت سے بھی نجات دلاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا اور نتائج تبدیل کیے گئے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم 7 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی۔ عامر خان کا کہنا تھاکہ اپنا وزیراعلیٰ لانے کا دعویٰ کرنے والی جماعت پی ایس پی کو مہاجر عوام نے ایک سیٹ جیتنے نہیں دی۔ دوسری جانبایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن سے معاہدہ کیا تھا، خواجہ سعد رفیق ہماری درخواست پر بہادرآباد تشریف لائے، امید ہے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پر توجہ کی ضرورت ہے، کراچی کو بہتر ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لئے سرکلر ریلوے کی تکمیل ضروری ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کی کمیٹی قائم کی جائے گی۔عامر خان نے کہا کہ کمیٹی ایم کیو ایم اور مسلم لیگ معاہدے پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کرے گی، کراچی میں نئی یونیورسٹی اور حیدرآباد میں ائیر پورٹ فعال کرنے کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور امین الحق کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ماضی میں سیاسی مخالفت بھی رہی ہے لیکن ہمارا تعلق کبھی ختم نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…