کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ناموسِ رسالت ﷺ کے لیے جو کام کیا کسی نے نہیں کیا۔جمعرات کو سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وفاق کے بجٹ میں 10 ارب ڈالر
کا ذکر کرنا ہی بھول گئے، اس حکومت میں تجربہ کاروں اور قابلیت کی لائن لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھر ڈویژن میں 149 لوگ بلامقابلہ جیتے، وہاں کے ووٹرز نے اس امید کا اظہار کیا ہے، این آئی سی وی ڈی، گمبٹ میں بنیادی سہولتیں موجود نہیں ہیں، آلودہ پانی ہے اسٹریٹ کرائم بڑھ گیا ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے کیا کیا ہے، عمران خان نے ناموسِ رسالت ﷺ کے لیے جو کام کیا کسی نے نہیں کیا، دس بڑے ڈیم کا آغازکیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 8 ہزار سے زائد صرف شہر میں کچی آبادیاں ہیں، سیف سٹی پروجیکٹ کدھر ہے، عمران خان نے ٹورزم نمبر ون بنایا، وزیر خزانہ ایک دن بھی اجلاس میں نہیں آئے، ہماری حکومت میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ دو ارب ڈالر کی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسپیڈ کا کمال ہے، 18 دن میں پروجیکٹ منظور ہوگیا، رمیش کمار کی درخواست منظور ہوئی، رمیش کمار کون تھا وہ تحفہ اب آپ کو مبارک ہو۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ناموسِ رسالت ﷺ کے لیے جو کام کیا کسی نے نہیں کیا۔