بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ سے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں، شہباز شریف

22  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ایک دن میں ریکارڈ 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوانے پر خراج تحسین اور اظہار تشکر کیا ہے۔گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے،

رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک دن میں بھجوائی گئی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔ایک دن میں آئی رقم سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکائونٹ اسکیم کی مکمل حمایت، سرپرستی کر رہی ہے،ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی زرمبادلہ سے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ وعدہ ہے معاشی مشکلات سے نکل کر آپکی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، پورا یقین ہے آپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی جذبے سے کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، ہم آپکی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…