بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

لاہور(این این آئی)مسلم ٹائون میں سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش میں ملزم فہد کے ساتھ گرفتار دیگرملازمین کے کرداربھی سامنے آگئے ہیں جس میں ملزم کے ساتھ گھریلو ملازمہ عطیہ نے قتل کے بعد بیڈ کی خون آلود چادریں تبدیل کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین عابد اور شاہد نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپایا اور ملازم روح الامین ملزم فہد کے ساتھ مقتولہ کواسپتال لے کرگیا، ان تمام ملازمین نے شواہد کو مٹایا جس پر انہیں گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ملازمہ عطیہ نے بیان میں بتایا کہ ملزم فہدکوٹ لکھپت کے رہائشی ایک درزی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا ہے، دونوں کی دوستی فیس بک پرہوئی لیکن مالکن شادی سے منع کرتی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا رنگ دینیکی کوشش کی تھی جب کہ پولیس حراست میں لے پالک فہداپنی والدہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…