ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

یہ کون سی حدیث میں لکھا ہے کہ خاوند معاف کر دے لیکن اس کے مرنے کے بعد زمانہ کہے کہ بیوی کو گرفتار کرو، دانیہ شاہ کا پیغام آ گیا

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے خلاف عدالت میں درخواست دائر ہونے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کون سی حدیثم میں لکھا ہے کہ خاوند بیوی کو معاف کردے اور اس کے مرنے کے

بعد زمانہ بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے۔دانیہ ملک کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیونکہ اس نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے کیوں کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی خواتین کی عزت مجروح کی ہے اور پاکستانی خواتین کے سر شرم سے جھک گئے ہیں تاہم اب دانیہ ملک جن کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا کہ وہ عدت میں ہیں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک خاتون دانیہ کی طرف سے پیغام دے رہی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ دانیہ اس وقت عدت میں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میرے خاوند نے مجھے معاف کردیا تھا، وہ ایک بہت بڑا عالم تھا اور اس نے کہا تھا کہ میری بیوی کیلئے گھر کے دروازے کھلے ہیں، انتقال سے چار روز قبل بھی اس نے کہا تھا کہ میں صلح کرنا چاہتا ہوں۔دانیہ نے کہا کہ کہاں لکھا ہے کہ خاوند بیوی کو معاف کردے اور اس کے مرنے کے بعد زمانہ بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے، اب کیسی گرفتاری، ایسا کون سا قانون ہے؟ خاص طور پر میڈیا لوگوں میں نفرت پھیلا رہا ہے۔ویڈیو میں کہا گیا کہ باقی سوالوں کے جواب دانیہ عدت کے بعد دے گی۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور ان کی تدفین 10 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…