جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے لڑکی کون ہے اور تعلق کہاں سے ہے ؟جانئے

datetime 19  جون‬‮  2022 |

مظفر گڑھ (این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی 45 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

مظفر گڑھ کے جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ۔نازیہ نے بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور سے بائیو کیمسٹری میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہیکہ دعوتِ ولیمہ ستمبر یا اکتوبر میں کروں گا، مہنگائی ہے مہمانوں کو دال کھلاؤں گا۔خیال رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔

جمشید دستی نے پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا اور سال 2013 میں پیپلز پارٹی اور پارلیمان سے استعفیٰ دیا

بعدازاں انہوں نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، جمشید دستی نے حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…