جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کو مچھر پکڑنے پر لگا دیا گیا

datetime 21  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ایکشن پلان پر حتمی جنگ پنجاب میں لڑی جانے کی تیاری کا اندازہ لگائیے کہ پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کو مچھر پکڑنے پر لگا دیا گیا ہے۔ پولیس کی سپیشل برانچ جو ایک خفیہ ادارے کے طور پر کام کرتی ہے کو مچھر پکڑنے اور اس کی رپورٹس تیار کرکے جلد سے جلد بجھوانے کا بھی حکم ملا ہے اور اس پر پورے پنجاب میں عملدرآمد بھی جاری ہے۔محکمہ پولیس کی دستاویزات کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس کی سپیشل برانچ اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی مچھر کو تلاش کر رہی ہیں۔ اس کے لئے پولیس اہلکاروں کو محکمہ صحت کی طرز کی مہم چلانے اور رپورٹس بجھوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں گزشتہ دو ہفتوں سے سپیشل برانچ کے اہلکار نجی عمارتوں، کالونیوں، قبرستانوں، پارکوں اور دیگر مقامات پر جا کر ڈینگی مچھر کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے اب تک 1 ہزار سے زائد مقامات کو چیک اور 100 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی کی اور مچھر کی پرورش پانے کے مقام ڈھونڈے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پولیس کی جس برانچ کو جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی کارروائیوں کی پیشگی اطلاع جیسی خبر سرکار اور پولیس کو دینا تھی وہ مچھر پکڑ رہی ہے اور مچھر کی پرورش کے مقامات تلاش کرنا موسٹ امپورٹنٹ قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…