لاہور(آن لائن)پنجاب اسمبلی کے غیر آئینی اجلاس پر حکومت نے سپیکرپرویز الہی، سیکرٹری اسمبلی اور اہم افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس ضمن میں آئینی ماہرین سے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔
قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق حکومت کی جانب سے آرڈیننس جاری ہونے کے بعد سپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے اقدامات غیر آئینی ہیں۔ائینی ماہرین کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الٰہی غیر قانونی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاونت کرنے والے اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران قانون کی گرفت میں آتے ہیں۔ قانونی ماہرین نے مشورہ دیا کہ حکومت چاہیے تو سپیکر۔سیکرٹری اسمبلی۔اور دیگر افسران کے خلاف مقدمات درج کر سکتی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئینی ماہرین کی رائے کے بعد حکومت نے سپیکر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمہ درج کرنے ہر غور شروع کر دیا۔گورنر کے واضع احکامات کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیر آئینی اقدام پر بھی مقدمات بنانے کے لیے معاملہ زیر غور شروع کردیا ہے۔مقدمات کے اندراج کے فوری بعد گرفتاریوں کا بھی قوی امکان ہے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی۔ سیکر ٹیر ی اسمبلی اور دیگر افسران کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے غیر آئینی اجلاس پر حکومت نے سپیکرپرویز الہی، سیکرٹری اسمبلی اور اہم افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا