منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

چینی باشندوں کو اپنی نقل و حرکت سے متعلق پولیس کو آگاہ کرنے کی ہدایت

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )اسلام آباد میں موجود چینی باشندوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ کہیں شہر میں کہیں بھی آنے جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دارالحکومت میں مقیم غیر ملکی باشندوں باالخصوص چینی شہیریوں کی سکیورٹی کے لیے حال ہی میں تشکیل دیے گئے ڈسٹرکٹ فارن سیکیورٹی سیل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

دارالحکومت پولیس کے عہدیداروں نے میڈیا کوبتایا کہ اجلاس کے دوران دارالحکومت میں مقیم چینی باشندوں کی تفصیلات پر مبنی سروے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس وقت ایک ہزار چینی باشندے مقیم ہیں جو تین درجن منصوبوں سمیت کاروبار اور کمپنیوں سے منسلک ہیں۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبے سے منسلک چینی شہریوں کو سیکیورٹی فورسز اور نیم فوجی دستے سیکیورٹی کور فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہزار سے زائد چینی باشندوں کی نقل و حرکت کے دوران متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز، سیکیورٹی ڈویژن یا پیٹرولنگ یونٹ ان کو تحفظ فراہم کرے گا، جس کے لیے ایس ایچ اوز کو ان کی تفصیلات بھی جمع کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایچ اوز چینی باشندوں کی رہائش گاہوں کے ارد گرد گشت پر مامور عملے کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے اور سیکیورٹی گارڈز کی تفصیلات کی جانچ اور تصدیق کریں گے۔علاوہ ازیں چینی شہریوں کی رہائش گاہوں کے ارد گرد اور ان کے گھروں کو جانے والی سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں چینی باشندے رہائش پذیر ہیں وہ ان علاقوں کا دورہ کریں اور سیکیورٹی آڈٹ رپورٹ تیار کریں تا کہ سیکیورٹی میں کسی بھی خامی کو دور کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اور پولیس فیسیلیٹیشن پر ایک ڈیسک بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…