منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں نے شینگن ویزا فیس کی مد میں 45کروڑ روپے سے زیادہ پھونک دیئے

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پسماندہ اور غریب ملک کے باسیوں نے شینگن ویزا فیس کی مد میں 45کروڑ روپے سے زیادہ پھونک دیئے۔تبدیلی سرکار نے حکومت بناتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان کے اقدامات سے دنیا بھر کے لوگ پاکستان میں حصول تعلیم و روزگار کے لیے آئیں گے، لیکن اس کے برعکس ہوا۔

صرف گزشتہ برس 26ہزار سے زائد غربت اور مہنگائی کے مارے پاکستانیوں نے شینگن ویزا کے لیے درخواستیں دیں، ویزا فیس کی مد میں پاکستانیوں نے 45کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر ڈالے۔شینگن ویزا شینگن معاہدے والے ممالک میں داخلے کے لیے ایک قسم کا پاس ٹکٹ ہے۔ 1995 میں 7 یورپی ممالک نے شینگن معاہدہ کیا، جس میں مزید 19ممالک بھی شامل ہوگئے، ویزا کے حامل ہر 6ماہ میں 3ماہ کے لیے شینگن ممالک میں آزادانہ نقل و حرکت کرسکتے ہیں۔دیگر ممالک کی ویزاد رخواستیں اس سے کہیں زیادہ ہیں، پاکستان میں بدامنی، بے روزگاری، جعل سازی اور نااہلی کی وجہ سے شینگن ممالک پاکستانیوں کو محدود پیمانے پر ویزے جاری کرتے ہیں۔گزشتہ برس 26ہزار 505میں سے صرف 13 ہزار 586 ویزے جاری ہوئے، جس کے بعد پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا، جس کے شہریوں کی بڑی تعداد کی شینگن ویزا درخواستیں مسترد کی گئیں ہوں۔گزشتہ برس شینگن کنٹریز میں اسپین پاکستانیوں کا پسندیدہ ملک رہا،11ہزار369 پاکستانیوں نے اسپین کے ویزا کے لیے درخواستیں دیں، جن میں سے صرف 4ہزار 656 ویزا جاری کیئے گئے۔جرمنی پاکستانیوں کا دوسرا پسندیدہ ملک رہا، 3ہزار 790پاکستانیوں نے جرمنی کے سفارت خانے میں ویزا درخواستیں دیں، جن میں سے 2ہزار 961 ویزا جاری کیئے گئے۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…