پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی سیاست کا مقصد جھوٹ بولنا، الزام لگانا اور بیانیہ بنانے ہے، وفاقی وزیر شیری رحمن

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی سیاست کا مقصد جھوٹ بولنا، الزام لگانا اور بیانیہ بنانے ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے

جس کی سیاست کا مقصد جھوٹ بولنا، الزام لگانا اور بیانیہ بنانے ہے، ان کی سیاست کی ابتداء جھوٹ اور یو ٹرن پر ختم ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 35 پینچر، عالمی سازش کے بعد اب روس سے تیل معاہدے کا دعوہ بھی جھوٹ ثابت ہوا، یہ جھوٹ کو بار بار دہراتے ہیں تاکہ لوگوں کو سچ لگے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ یہ الزام لگا کر بیانیہ بناتے پھر کہتے سیاسی بیان تھا، اب تو روسی قونصل جنرل نے بھی عمران خان کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ روسی قونصل کی تردید کے بعد عمران خان عوام سے معافی مانگنی چاہیے ۔ شیری رحمن نے کہاکہ کیا عمران خان کو معلوم نہیں کہ کسی معاملے پر بات کرنے اور معاہدہ کرنے میں فرق ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کیا عمران خان عالمی امور سے اتنے لاعلم ہیں کہ بات کرنے کو معاہدے سمجھ بیٹھے؟ ،روس کے ساتھ تیل کا معاہدہ کیا تو اس کا ثبوت کہاں ہے؟ ۔شیری رحمن نے کہاکہ معاہدہ تھا تو اس کا باضابطہ خط و کتابت میں ذکر کیوں نہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنی سیاست کے لئے ملک کے بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…