پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عثمان بزدارکو مراعات نہ ملنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو مراعات نہ دینے کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرکے کیس لاہور ہائیکورٹ میں فکس کردیا گیا۔لاہورہائیکورٹ میں عثمان بزدار کی سابق وزیراعلی پنجاب کی مراعات نہ دینے کے خلاف

درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے اعتراض کیس پرسماعت کی۔عدالت نے اعتراض دور کرکے پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا اورعدالت نے ملتان بنچ پر زیر سماعت کیس کی تفصیلات طلب کرلیں۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ اگرملتان بنچ پر کوئی فیصلہ ہوگیا ہے تو پتہ کرائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ ملتان بنچ میں کیس 17 جون کے لیے مقرر ہوا ہے،کوئی آرڈر نہیں کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملتان میں دار درخواست لاہور ٹرانسفر کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 23 مئی سے قانون کے تحت بطور سابق وزیراعلی حاصل مراعات نہیں دی جا رہی ہیں۔استدعا ہے کہ قانون کے تحت سابق وزیراعلی پنجاب کو حاصل مراعات بھی دینے کا حکم دیا جائے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…