منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

رنویر سنگھ نے سندھی زبان بول کر سب کوحیران کر دیا

datetime 12  جون‬‮  2022

ممبئی(این این آئی) سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سندھی بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ ایک کمرشل کی ہے

اور اس ویڈیو میں انہوں نے سندھی انداز اپنایا ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں سندھی زبان کا جملہ لکھا کہ ‘ڈاڈھو سٹھو’اور ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں سندھی فلمز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس اس دلچسپ کمرشل کی ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ رنویر ایک گھر خریدنے جاتے ہیں تو اسٹیٹ ایجنٹ اس گھر کی تعریف کرتے نہیں تھکتا جس پر بار بار رنویر سنگھ سندھی میں کہتے ہیں کہ ‘ڈاڈھو سٹھو’۔ اسی دوران کمرے میں لگا فانوس ٹوٹ جاتا ہے اور ایک دیوار سے ٹکرا جاتا ہے جہاں سے ایک پائپ رسنا شروع ہوتا ہے۔جس پر رنویز سنگھ کہتے ہیں کہ ’سجاوٹ پر اتنا خرچ کیا لیکن گھر کا پائپ لائن معیاری نہیں لگایا ‘۔ سوشل میڈیا پر اداکار کے سندھی انداز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین ان کیلئے تعریفی کمنٹس کر رہے ہیں۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…