جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

مشی خان، عامر لیاقت پر بنائی گئی ویڈیوز پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت حسین کی زندگی میں ان پر کی جانے والی تنقید پر معافی مانگ لی۔مشی خان نے گزشتہ کچھ روز میں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیوز میں عامر لیاقت حسین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ اب اداکارہ نے ان کے دنیا سے چلے

جانے کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ میرے دل پر 2 دن سے بوجھ ہے، مجھے ان کی وفات پر بہت دکھ اور افسوس ہے، میں بہت شرمندہ ہوں اور ساتھ ہی معذرت بھی کرنا چاہوں گی، وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، میرے دل پر بوجھ تھا اسی لیے ویڈیو نہیں بنا سکی۔مشی خان نے کہا کہ ‘انسان جذبات میں آکر کافی کچھ غلط کر جاتا ہے، میرے اس رویے کی وجہ شاید یہ تھی کہ میں انہیں ان کی شخصیت اور معلومات کی وجہ سے کافی پسند کرتی تھی، اسی لیے جب سوشل میڈیا پر ان کے خلاف باتیں کی گئیں تو میں بھی بول گئی۔اداکارہ نے کہا کہ ویڈیوز میں میرے الفاظ کا انتخاب غلط تھا، مجھ سے غلطی ہوئی، آج تک میں نے کسی کے لیے ویڈیو نہیں بنائی، پتہ نہیں ان کے لیے کیوں بنا دی تھی ۔مشی خان کا مزید کہنا تھا کہ ‘لوگ بھی آپ کو ان کاموں کے لیے اکساتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دیکھیں عامر لیاقت نے آپ کے لیے کچھ لکھا ہے تو میں نے بھی ویڈیو بنا ڈالی، ایک اتنا ذہین شخص جب یوں دنیا سے چلا جائے تو یہ واقعی دکھ کی بات ہے۔اداکارہ معافی مانگتے ہوئے اپنے آنسوؤں پر کنٹرول نہ کرسکیں اور انہوں نے کہا کہ میں دل سے معذرت خواہ ہوں، میں نے ان کے مداحوں سمیت اہلخانہ کا دل دکھایا ہے، مجھے معاف کردیں، میں اپنے اس عمل کے لیے اللہ تعالیٰ سے بھی معافی مانگوں گی۔مشی خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ وہ عامر لیاقت کی یوں اچانک موت پر صدمے میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…