خرطوم (این این آئی)سوڈان میں سانپوں، کتوں اور بازوں کے علاوہ بچھو جیسے زہریلے حشرات پر بھی ٹیکس لگانے کا ایک متنازعہ فیصلہ نافذ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ فیصلے میں جانوروں کی مصنوعات جیسے بچھو، سانپ، فالکن اور کتوں پر 2 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔جبکہ ٹیکس آفس کے سینئر ذرائع نے مذکورہ فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ایسی فوری ضرورتیں ہیں جن کے لیے ہمیں ٹیکس کے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہوتی ہے۔ اس طرح ہم مالی بحران اور بجٹ خسارے کو کم کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان مصنوعات پرٹیکس کئی سالوں تک زیرو ویلیورہا لیکن نئی پیش رفت سامنے آئی جس پر حکومت کو یہ ٹیکس لگانے پر مجبور ہونا پڑا۔