جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

سناکشی سنہا کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے اداکارظہیر اقبال نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سوناکشی سنہا کی سالگرہ کی تاخیر سے پوسٹ شیئر کی جہاں انہوں نے ’دبنگ‘ اداکارہ سے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد سناکشی سنہا کا نام ٹرئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ ہیروظہیر اقبال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے

جس میں وہ سوناکشی کے ساتھ فلائٹ میں موجود ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے سناکشی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سالگرہ مبارک ہو سونزز شکریہ مجھے قتل نہ کرنے کے لیے آئی لو یو یہاں بہت زیادہ کھانے، پروازیں، پیار اور ہنسی یہ ویڈیو اس پورے وقت کا خلاصہ کرتا ہے جب سے ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں‘‘۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سناکشی برگر کھا رہے ہیں اور ظہیر انہیں تنگ کرنے کے لئے برگر کھاتے ہوئے ان کی ویڈیو بنا رہے ہیں جس پر اداکارہ ہنستے ہوئے اپنا چہرہ چھپا رہی ہیں۔ظہیر اقبال کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرے شروع کر دیئے علاوہ ازیں ساتھی اداکاروں نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کر کے اپنا ردِ وعمل دیا تو سناکشی نے بھی کمنٹ میں اپنے قریبی دوست ظہیر کو شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ شکریہ ، آئی لو یو ٹو ، اب میں آرہی ہوں تمہارا قتل کرنے‘‘۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جانب سے اپنے قریبی تعلق اور محبت کا کھل کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ایک ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی اور ان کے ساتھ کوئی شخص موجود تھا جس کا چہرہ واضح نہیں کیا گیا تھا۔جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اداکارہ جلد شادی یا منگنی کی خوشخبری سنانے والی ہیں تاہم بعدِ ازاں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نیل آرٹ برانڈ لانچ کیا ہے اور اسی کی تشہیر کے لئے انہوں نے اپنے ہاتھوں کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے نیل آرٹ کروایا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…