جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

دھمکی آمیز خط کیلئے کسی پر شک نہ کریں‘ سلمان خان

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے چْل بْل پانڈے سلمان خان نے پولیس کو دیے بیان میں کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط کے لیے کسی پر شک نہ کریں کیونکہ اْن کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ

’ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور وہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کو نہیں جانتے جس نے گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا پر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔سلمان خان نے کہا کہ ’مجھے یہ خط نہیں ملا، میرے والد کو یہ خط صبح کی واک کے دوران ملا، میری کسی سے حالیہ دشمنی نہیں ہے، میرے پاس کسی پر شک کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔اداکار نے کہا کہ ’میرا حال ہی میں کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ ہی مجھے کوئی دھمکی آمیز کال یا پیغام آیا۔سلمان خان نے مزید کہا کہ ’وہ لارنس بشنوئی کے بارے میں جانتے ہیں کیونکہ کالے ہرن کیس کے مقدمے کی سماعت کے دوران 2018 میں بشنوئی کی طرف سے موت کی دھمکی ملی تھی۔ یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے تھے۔ادھر ممبئی پولیس نے اس گمنام خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…