اسلام آباد (این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ، گیس اور بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کے بعد ڈالر دو سو سے نیچے نہیں آیا ۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ پٹرولیم کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں ساٹھ روپے اضافہ کیا گیا، گیس 45فیصد اور بجلی 47 فیصد کے اضافہ کے بعد بھی ڈالر دو سو روپے سے نیچے نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت تو گویا نرسری کے بچوں کو دے دی گئی ہے، جو ہر کھلونے کو کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں ، ملک میں معاشی فسادات کا خطرہ بڑہ رہا ہے۔