جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

دھمکی آمیز خط‘ارباز اور سہیل، سلمان خان سے ملنے پہنچ گئے

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ارباز خان اور سہیل خان اپنے بھائی سے ملنے پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور سلیم خان کو اتوار کو دھمکی آمیز خط ملا اور پیر کو سلمان خان کی

ممبئی رہائشگاہ پر ارباز خان اور سہیل خان پہنچے۔سلمان خان کو شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان کا ٹیزر بھاگیابھارتی ریاست مہاراشٹرا کے محکمہ داخلہ نے سلمان خان اور سلیم خان کو دھمکی آمیز خط بھیجے جانے کے بعد اْن کی سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق والد اور بھائی کو دھمکی ملنے کے بعد ارباز خان اور سہیل خان ممبئی میں واقع رہائشگاہ پر پہنچے، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں سلمان خان کے دونوں چھوٹے بھائیوں کو گھر کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ممبئی پولیس نے گزشتہ روز سلمان خان اور سلیم خان کو دھمکی پر مبنی خط ملنے پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔پولیس کے مطابق سلیم خان کو صبح ساڑھے 7، 8 بجے یہ خط باندرا کے ساحل کی اْس بینچ سے ملا جہاں وہ عموماً جاگنگ کے بعد بیٹھتے ہیں۔سلمان خان آئیفا ایوارڈ 2022ء کے سلسلے میں دبئی میں تھے، وہ بھی اتوار کو ہی ممبئی لوٹ آئے، اس تقریب کے میزبان رتیش دیش مکھ اور منیش پال تھے۔بالی ووڈ کے بھائی جان کئی ماہ سے اپنی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی شامل ہیں، یہ فلم 21 اپریل 2023ء کو ریلیز کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…