جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

مہوش حیات نے ’مس مارول‘ کا حصہ ہونے کی تصدیق کردی

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ مہوش حیات نے بلآخر ویب سیریز ’مس مارول‘ کی ریلیز سے چند دن قبل اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ بھی سیریز کا حصہ ہیں۔گزشتہ چند ماہ سے چہ مگوئیاں تھیں کہ مہوش حیات بھی ’مس مارول‘ کا حصہ ہیں اور حال ہی میں

انہوں نے ویب سیریز کے پریمیئر میں بھی شرکت کی تھی، جس سے لوگوں نے اندازا لگایا تھا کہ وہ بھی سیریز کا حصہ ہوں گی۔اور اب انہوں نے تصدیق کردی کہ وہ بھی ’مس مارول‘ کا حصہ ہوں گی، تاہم ان کے کردار سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی۔مہوش حیات نے 5 جون کو انسٹاگرام پر پریمیئر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ ’مارول اسٹوڈیو‘ کی ویب سیریز کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنا خواب پورا ہونے پر شکرانے بھی ادا کیے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ’مس مارول‘ میں کیا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، تاہم خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر مہوش حیات اور فواد خان ویب سیریز کی ہیروئن ’کمالہ خان‘ یعنی مس مارول کے پڑ پوتے اور پڑ پوتی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔مہوش حیات نے ’مس مارول‘ میں ایمان ولانی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مارول اسٹوڈیو کی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کیں۔مہوش حیات نے ’مس مارول‘ سیریز کی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کی بھی تعریفیں کیں اور بتایا کہ انہوں نے بہترین انداز میں ویب سیریز میں پاکستانی لہجے اور ثقافت کو پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔علاوہ ازیں مہوش حیات کی جانب سے پریمیئر کے دوران صحافیوں سے بات کرنے کی ایک مختصر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے ’مس مارول‘ کی تعریف کی اور بتایا کہ پہلی بار ہولی وڈ میں پاکستانی کرداروں اور لہجے کو درست اور مثبت انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…