بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

نیب اور ایف آئی اے کی سندھ میں کاروائیاں ، قائم علی شاہ نے وزیر اعظم کو شکایات لگادیں

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیب اور ایف آئی اے کی سندھ حکومت کیخلاف کاروائیوں سے لگتا ہے کرپشن صرف سندھ میں ہورہی ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم نواز شریف سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب اور ایف آئی کی طرف سے ٹارگٹڈ کاروائیاں کی جارہی ہیں جس سے سرکاری کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کرپشن کیخلاف نیب اور ایف آئی اے کی سندھ کے سرکاری ملازمین کیخلاف جاری کاروائیوں پر وزیر اعظم کو تحفظات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ کاوائیوں سے سرکاری کام متاثر ہورہے ہیں ، اس سے یہ تاثر مل رہاہے کہ کرپشن میں صرف سندھ ملوث ہے ،اداروں کو غیر جانبدارانہ کاروائی کرنی چاہیے، اس سے پہلے بھی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خورشید شاہ نے بھی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ایف آئی اور نیب کی کاروائیاں بے جا طور پر کی جارہی ہیں جس سے نفرتیں بڑھ سکتیں ہیں ، سندھ میں اگر سرکاری سطح پر کوئی کرپشن یا مالی بے ضابطگی موجود ہے تو وہ مشرف دور کی ہے اس کا ملبہ موجودہ حکومت پر ڈالنے سے کدورتیں جنم لے سکتی ہیں ،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…