منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی گرفتاری پر ایسی آگ لگے گی جس سے کوئی نہیں بچے گا، مراد سعید کا بڑا اعلان

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہاہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا سوچنا بھی مت،عمران خان کی گرفتاری پر ایسی آگ لگے گی جس سے کوئی نہیں بچے گا،ان کا کہناہے کہ عمران خان نے پاکستان کی بات کی،

تقسیم کرنے کی نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ صر ف عمران خان ہی پاکستان کو متحد کر سکتے ہیں ،قوم کا ایک ہی نعرہ ہے امپورٹڈ حکومت نا منظور، قوم کا ایک ہی نعرہ ہے امریکا کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ۔ مراد سعید نے کہاکہ پوری قوم نے دیکھا چوروں اور ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا،پاکستانی قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا،امپورٹڈحکومت کیخلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے ،سب نے دیکھا لوگ امپورٹڈ حکومت کیخلاف خود باہر نکلے ،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم اور اس کے بیٹے پر فردجرم عائد ہونا تھا، امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ ہو گیا،سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوئی تو ڈر ہے لوگ قانون کو ہاتھ میں لینگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے ان سازشوں کو پہچانا اور عوام باہر نکلے ،صبح قوم کو بجلی کا جھٹکا اور رات کو پٹرل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے،امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہو گا، یہ عوام میں نہیں جا سکیں گے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے اڈوں پر امریکا کوایبسلوٹلی ناٹ کہا، عمران خان نے اسلام، پاکستان، کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ لڑا،عمران خان کی گرفتاری کا سوچنا بھی مت،عمران خان کی گرفتاری پر ایسی آگ لگے گی جس سے کوئی نہیں بچے گا،ان کا کہناہے کہ عمران خان نے پاکستان کی بات کی، تقسیم کرنے کی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…