ہریانہ(نیوز ڈیسک)پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے 21 ججوں کو 21 اگست کے روز بم دھماکوں میں اڑانے کا دھمکی آمیز حط موصول ہوا۔ پولیس نے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ہائی کورٹ کے احاطے اور گردونواح کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے ۔ پریس کلب کے منیجر جتند رپال سنگھ نے بتایا کہ انہین بھی گذ شتہ روز اسی قسم کا خط موصول ہواہے جس میں 21 اگست کے دن ہائی کورٹ کے 21 ججوں کو بم دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خط پنجابی زبان میں لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 21 اگست 2015 ءپنجاب حکومت کیلئے سیاہ دن ہوگا اگر تم روک سکتے ہو تو ہمیں روک کر دکھاو ہم 21 اگست کو 21 بم دھماکوں سے 21 ججوں کو اڑائیں گے ۔
مزید پڑھئے: اشا اور کیانی کی انڈرسٹینڈنگ مثالی، زرداری بول بول کر تھک جاتے ،دونوں خاموش
ہم پنجاب اور چندی گڑھ میں اپنے ساتھیوں سے 21 ججوں کو آڑائیں گے ۔ہم پنجاب اور چند گڑھ میں اپنے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ لیں گے ۔ تاہم ڈپٹی پولیس کمشنر سندیپ کمار شرما نے کاہ ہے کہ یہ ضرور کسی کا منصوبہ ہوسکتاہے مگر پولیس مکمل طورپر الرٹ ہے اس حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد اس کا سراغ لگا لیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق خط میں کسی تنظیم یا گروہ کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم حکام بالا کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے ۔